ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی گونونتے نیشنل ہائی وے پرٹینکر سڑک پر اُلٹ گئی؛اطراف میں خوف و ہراس؛ گھروں کو خالی کرایا گیا

بھٹکل کے قریب منکی گونونتے نیشنل ہائی وے پرٹینکر سڑک پر اُلٹ گئی؛اطراف میں خوف و ہراس؛ گھروں کو خالی کرایا گیا

Sun, 02 Oct 2016 14:05:18    S.O. News Service

بھٹکل 2/ اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 30/ کلومیٹردور منکی پولس تھانہ حدود کے گونونتے نیشنل ہائی وے 66 پر گیس سے بھری ٹینکر اُلٹ جانے سے اطراف کے علاقوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی۔ مگر ذرائع نے خبر دی ہے کہ ٹینکر اُلٹنے سے گیس لیک نہیں ہوئی اور ٹینکر کے اندر گیس محفوظ ہے۔ البتہ ٹینکر کے اُلٹنے سے پورا نیشنل ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔

منکی کےسماجی کارکن ذاکر کٹنگری نےبتایا کہ گیس اُلٹنے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا  اور پورا ہائی وے سواریوں کے لئے بند کردیا گیا۔ البتہ سواریوں کو متبادل راستےسےبھیجا جارہا ہے۔ خبر ہے کہ گیس لیک ہونے کے خطرہ کے پیش نظر اطراف کے مکانوں کو خالی کرایا گیا ہے اور گیس ٹینکر کو بحفاظت اُٹھانے کی کوشش جاری ہے۔

 


Share: